ایمرجنگ ایشیا کپ ‘ متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست

emerjing asia cup
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

ایمرجنگ ایشیا کپ ‘دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی سنچریوں کی بدولت ہدف باآسانی 39 اوورز میں حاصل کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری بنائی، انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 120 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسین طلعت نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو شکست دینے کے بعد قومی ایمرجنگ ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.