پاکستان سپر لیگ ، میڈیا رائٹس ٹینڈر کی ڈیڈ لائن پھر تبدیل

PSL
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

پاکستان سپر لیگ ، میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے ڈیڈ لائن تیسری مرتبہ تبدیل، پی سی بی حکام نے نئی تاریخ 14 دسمبر کر دی گئی ۔ 

ذرائع نے بتابا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فور کے لیے میڈیا رائٹس ٹینڈرز کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو تیسر مرتبہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے پہلے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی، اسے تبدیل کر کے 30 نومبر کا اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی حکام کی جانب سے میڈیا رائٹس کے ٹینڈرز کے لیے دوسری بار تاریخ 30 نومبر سے 7 دسمبر کی گئی جس میں توسیع کر کے اب نئی تاریخ 14 دسمبر کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی جا رہی لیکن کرکٹ کے حلقے بڈنگ کے عمل کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پْر اسرار طور پر بار بار تاریخیں تبدیل کی جا رہی ہیں، میڈیا رائٹس کی بڈنگ میں کسی ایک گروپ کو نوازنے کے خدشے کی بازگشت بھی سنی جا رہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.