شکست کی ذمہ داری بلے بازوں پر عائد کردی

sarfraz ahmad1
WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ نہ لے سکے جو شکست کی وجہ بنی، ٹاپ آرڈر اور ٹیل اینڈرز کو ذمہ داری دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلے باز سیریز میں بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لوور آرڈر نے کافی محنت کی ہے مگر بدقسمتی سے وہ ایسا کردار ادا نہیں کر سکے جیسا کہ ہم نے سوچا تھا۔ اس شکست کے بعد آخری روز انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث ہم چار سے پانچ بار ہار چکے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.