کھیل
جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، انضمام الحق
لاہور میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تینوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے لیکن اپنی غلطیوں سے ہارے، صرف اکیلا کپتان اس ناکامی کا قصور وار نہیں، سب بہت برا کھیلے، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا کہ کس کا ٹیم میں کیا رول ہے، بصورت دیگر پھر تبدیلیاں ہوں، سیریز میں 3 بار بیٹنگ ناکام ہوئی، چوتھی اننگز میں ہم پریشر ہینڈل نہیں کرپارہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ جس ٹیم کے ٹیل اینڈرز اسکور نہیں کرتے اس کی کامیابی کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں، ہمیں بھی اس خامی کو دور کرنے پر توجہ دینا ہوگی، ہماری بیٹنگ لائن میں اسٹرائیک کا بھی ایشو ہے، امام الحق کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام کو میرے ساتھ جڑا جاتا ہے اس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے، یہ درست ہے کہ اس نے اس سیریز میں زیادہ رنز نہیں کئے لیکن پورے سال میں اس کی کارکردگی بہت عمدہ رہی، وہ باصلاحیت بلے باز ہے، اس لئے اس کو فارم میں آنے کا مزید موقع دے رہے ہیں۔ اگروہ اس سیریز میں رنز نہیں کرے گا تو وہ بھی باہر ہوسکتا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بیک ٹو بیک سیریز سے مجھے کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ ہے، شاداب اور فخر کو انجری کے خدشہ کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا گیا مگر وہ اب فٹ ہیں، عباس کو انجری نہیں تھی اسے صرف انجریز سے بچانے کے لیے آرام دیا، ہوسکتا ہے دیگر کھلاڑیوں کو بھی انجری کے خدشہ کے باعث آرام دینا پڑے۔
انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ایک متوازن ٹیم منتخب کی ہے، افریقہ کا دورہ کبھی پاکستانی ٹیم کے لیے آسان نہیں رہا، ماضی میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج رہا ہے، سرفراز الیون کو اب نئے سرے سے سب خامیوں کو دور کرکے کھیلنا ہوگا، جو غلطیاں ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کی، ان کو دہرائیں گے تو مسئلہ ہوگا لیکن اگر سب اپنے اپنے رول پر فوکس کریں گے تو یقین ہے کہ یہ لڑکے کم بیک کرکے افریقہ کو ٹف ٹائم دے کر بہترین نتائج لاسکتے ہیں۔

PSL4
حارث رؤف شہرت ملنے سے پہلے کیا کرتے تھے آپ حیران۔۔۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے لاہور قلندرز کو فتح دلانے والے باﺅلر حارث رﺅف کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین گیند کروانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اس نوجوان فاسٹ باﺅلر نے پارٹ ٹائم سیلزمین کے طور پر ایک دکان میں بھی کام کیا ہے اور ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلی ہے لیکن کئی والدین کی طرح حارث کے والدین بھی ان کے اس شوق کے خلاف تھے۔حارث رؤف کو کرکٹ کا جنون گوجرانوالہ لے گیا جہاں لاہور قلندرزکے رائزنگ سٹارز پروگرام کے تحت ٹرائلز ہو رہے تھے اور وہاں انہوں نے تیز ترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے ان میں چھپا ہوا ٹیلنٹ دیکھ لیا اور وہیں سے حارث رؤف کا کرکٹ کے کیرئیر کا باقاعدہ سفر شروع ہوا۔ لاہور قلندرز فرنچائز نے حارث رؤف کو اپنے اسی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا بھیجا جہاں ان کی صلاحیتوں سے مقامی کلب ہاکسبری نے بھی فائدہ اٹھایا اور کھیلنے کا کنٹریکٹ کیا۔اسی آسٹریلوی دورے میں حارث رؤف کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں بلایا گیا جہاں انہوں نے ویرات کوہلی سمیت متعدد بیٹسمینوں کو باﺅلنگ کی۔
ابوظہبی میں ہونے والے ٹی 20 کپ کے فائنل میں لاہور قلندر نے جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹائٹن کو شکست دی جس کی ایک بڑی وجہ حارث کی باﺅلنگ تھی جنہوں نے آخری اوور کرتے ہوئے کرس مورس اور ایلبی مورکل جیسے بلے بازوں کو جیت کیلئے درکار انیس رنز نہیں بنانے دئیے۔
حارث رؤف اپنے آئیڈیل باﺅلر شعیب اختر کی طرح تیز بولنگ کے شوقین ہیں اور رواں پی ایس ایل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانا چاہتے ہیں۔ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث رﺅف مستقبل کے سپرسٹار ہیں اور ان میں دنیا کا تیز ترین باﺅلر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
PSL4
گریم اسمتھ بھی پی ایس ایل ٹیلنٹ سے متاثر
سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرتے دیکھنا شاندار تجربہ ہے۔
پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ بڑا خوش آئند ہے، اس اقدام سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی، پاکستان کے نوجوان پلیئرز کو اے بی ڈی ویلیئرز سمیت سپر اسٹارز کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
گریم اسمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے کوشاں نظر آئی، خاص طور پر بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے بہت متاثر کیا، پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی، پی ایس ایل میں بھی بولرز اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس ایونٹ سے پاکستان کرکٹ کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مضبوط ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی خوش آئند ہیں۔
کھیل
سعودی ولی عہد کی فٹ بال ٹیم کےلئے بولی پر دنیا حیران
سعودی ولی عہد فٹ بال ٹیم کےلئے بولی پر دنیا حیران رہ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فٹبال کی دنیا میں بھی بڑی انٹری، مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم خریدنے کیلئے 3.8 ارب پاؤنڈ کی مہنگی ترین بولی لگا دی۔
سعودی ولی عہد نے فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کے لیے 3.8 ارب پاؤنڈ بولی لگا دی، آئندہ سیزن محمد بن سلمان کی ملکیت میں آنے کا امکان ہے۔ اگر سعودی ولی عہد فٹبال ٹیم خرید لیتے ہیں تو دوسرے عرب شہزادے بن جائیں گے، ان سے پہلے ابوظہبی کے شہزادے شیخ منصور نے فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کو خریدا تھا۔
امریکا کے گلیزرز فیملی نے 14 سال پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم 89 کروڑ پاؤنڈ میں خریدی تھی، گلیزرز فیملی نے میڈیا میں گردش کرتی مانچسٹر یونائٹیڈ کی خبروں تردید کی تھی۔
- پاکستان10 گھنٹے ago
چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ
- PSL423 گھنٹے ago
لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست
- پاکستان24 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی
- پاکستان11 گھنٹے ago
شیخ رشید اہم دعوت سے آﺅٹ
- پاکستان11 گھنٹے ago
10 ملزمان پر فرد جرم عائد
- انٹرنیشنل9 گھنٹے ago
بھارتی شہری نے جھوٹ کا پول کھول دیا
- PSL423 گھنٹے ago
حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ
- شوبز11 گھنٹے ago
پلوامہ حملہ ۔۔ اکشے کمار کا حیران کن بیان
- شوبز11 گھنٹے ago
ہر بات بکواس ہوتی ہے
- پاکستان9 گھنٹے ago
2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم
- شوبز11 گھنٹے ago
سابق بوائے فرینڈ سے تعلق پر خاموشی توڑ دی
- پاکستان11 گھنٹے ago
منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل