غلطیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے: سرفراز

serfraz ahmad
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد نے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا، نیوزی لینڈ کے خلاف جو غلطیاں ہوئیں، ان غلطیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

سرفراز نے کہا کہ صرف کپتان ہی نہیں پوری ٹیم کی کارکردگی سے فرق پڑتا ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو زیادہ سکور کرنا چاہیے تھا، لمبی اننگز نہ کھیلنے کے باعث ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مختلف پروازوں سے لاہور اور کراچی پہنچے، لاہور پہنچنے والوں میں محمد حفیظ ،امام الحق، اظہرعلی، حسن علی سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے جبکہ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور میرحمزہ دبئی سے کراچی پہنچے۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں سرفراز کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا، مواقع ملنے کے باوجود میچ جیت نہ سکے، نیوزی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سیریز میں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، بیٹنگ میں زیادہ سکور کرنے کی ضرورت تھی۔ پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان جنوبی افریقا کا دورہ ہے جس کیلئے قومی ٹیم 12 دسمبر کو جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.