استقبال نہ کرنے پر مایوس، یاسر شاہ گھر پہنچ گئے

yasir shah
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر آمد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے استقبال کرنے پر مایوس ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ 

ذرائع نے بتایاہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ کے استقبال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدے دار اسلام آباد ائیر پورٹ نہیں آیا۔

کسٹمز اہلکاروں نے یاسر شاہ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جس کے بعد یاسر شاہ صوابی میں اپنے آبائی گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔ صوابی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ تیز ترین 200 وکٹیں لینے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا اور اتنی اچھی پرفارمنس ہوگی، ہر سیریز اور میچ کیلئے پلاننگ کرتا ہوں، میچ کے دوران ریکارڈ کا نہیں ملک کیلئے سوچتا ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.