سمیع الحسن نئے ڈائریکٹر میڈیا وکمیونیکیشن مقرر

sami ul hassan
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں 12 سال میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رہنے والے صحافی سمیع الحسن کو نیا ڈائریکٹر میڈیا و کمیونیکیشن مقرر کر دیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسانی مانی بھی ماضی کے سربراہوں کی طرح اپنی انتظامی ٹیم لارہے ہیں اور یہ تقرریاں ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب بورڈ کو کئی تنازعات کا سامنا ہے۔پی سی بی کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے میں ناکام تھا، اس لیے بورڈ نے اس عہدے کیلئے ہائی پروفائل تقرری کی ہے۔

کراچی میں انگریزی اخبار سے وابستہ سمیع الحسن مشہور صحافی آئی ایچ برنی کے بیٹے ہیں اور وہ 2004 سے 2006 تک بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل توقیر اور شہریار خان کے دور میں بھی جنرل منیجر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ پی سی بی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ سمیع الحسن آئی سی سی میں نوٹس پیریڈ ختم ہونے کے بعد آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، 51 سالہ سمیع الحسن، امجد حسین بھٹی کی جگہ ڈائریکٹر بنے ہیں۔چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بورڈ سمیع کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گا جب کہ سمیع نے دوسری مرتبہ موقع دینے پر بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.