افریقی کپتان جوہانسبرگ ٹیسٹ سے باہر

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 07, 2019

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے ٹیسٹ سے معطل ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں شیڈول تیسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ یہ چونکہ 12 ماہ کے دوران ڈو پلیسی کی جانب سے اوور ریٹ کی دوسری خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں ایک میچ سے معطل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ گزشتہ برس 17 جنوری کو بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.