تیسرا ٹیسٹ، ڈین ایلگر کو ٹیم کی کپتانی مل گئی

dayne alger
Avatar WebDesk 1 , جنوری 09, 2019

پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتانی کے فرائض ڈین ایلگر کو سونپ دیئے، فاف ڈوپلیسی پر سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے جنوبی افریقی سلیکٹرز نے نوجوان بلے باز ڈین ایلگر پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپ دی۔ ڈین ایلگر کو لیڈرشپ کا تجربہ حاصل ہے، وہ جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم کی آفرو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی قیادت کر چکے ہیں جب کہ انہیں 2017 میں انگلینڈ کے خلاف فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کی غیرموجودگی میں کپتانی کی ذمہ داری کا بھی تجربہ ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکشن کنوینئر لنڈا زوندی کا کہنا ہے کہ ڈین ایلگر کی بطور کپتان تعیناتی اس حکمت عملی کا عکاس ہے کہ ہمارے پاس نوجوان قیادت کے لیے بھی کھلاڑی موجود ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.