Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل نہیں ہوسکا

anees akhtar

Published

on

aust pak match

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا لیکن دوسری طرف بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا کی میزبانی کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے 2 میچز کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر مجوزہ ترمیمی شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا رکھا ہے جس کے تحت اب سیریز 29 مارچ سے 13 اپریل تک ہوسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈکپ سے پہلے ان آخری پانچ میچز میں بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھیلنا چاہتی ہے جن پر عائد پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2 میچز کھیلنے پر مثبت اشارے دے رکھے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ان کے سکیورٹی ٹیم کے دورے سے مشروط کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 24 فروری سے 13 مارچ تک 2 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کھیلےجائیں گے۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی 24 فروری کو بنگلور کرے گا۔ 27 فروری کو وشاکاپٹنم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کا آغاز 2 مارچ کو حیدر آباد دکن سے ہوگا، 5 مارچ کو ناگ پور میں دوسرا میچ شیڈول ہے۔ تیسرے میچ کے لیے 8 مارچ کو رانچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چوتھا ون ڈے 10 مارچ کو موہالی میں رکھاگیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آسٹریلوی سیرزمین پر جیت کر پہلے ہی تاریخ رقم کرچکی ہے۔

کھیل

فٹ بال کے فروغ کے لیے تاریخ سازقدم اُٹھالیا گیا

anees akhtar

Published

on

foot ball

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

 پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی، اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خود ہوں گے، جب کہ دیگر ارکان میں قائد ایوان شبلی فراز،سینیٹر محمد علی سیف ،سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، اسد اشرف، مرزا آفریدی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ شامل ہیں، کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام چاربجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے قیام سے ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن گراس روٹ سطح پر انٹر کلب چیمپیئن شپ منعقد کروانے جاری ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، جس میں ملک بھر سے 3 ہزار کے قریب کلب حصہ لیں گے۔ انٹر کلب چیمپیئن شپ کی حتمی تاریخ کا اعلان 26 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

Continue Reading

کھیل

بھارتی بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے مگرکس کے آگے

anees akhtar

Published

on

b c c i

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے آخر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی تنازع پر گھٹنے ٹیک دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر اور بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام و کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے نمائندوں کے درمیان مختلف معاملات پر بات ہوئی جس میں مقامی ڈوپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کرنے اور آئی سی سی ایونٹس کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے معاملے پر بات ہوئی جس میں بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہوگیا ہے کہ وہ اگلے 6 ماہ تک نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کریں گے تاہم  اس کے ساتھ شرط رکھی ہے کہ کھلاڑیوں کے یورین سیمپل خود ان کا اپنا نمائندہ جمع کریگا کیونکہ وہ اس سلسلے میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے آفیشلز پر بھروسہ نہیں کرسکتے جبکہ مقامی لیبارٹری سے صرف  10 فیصد سیمپلز کی چیکنگ کرائی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے انٹرنیشنل کونسل کو خبردار کیا تھا کہ اگر بھارتی بورڈ اپنی مقامی ایجنسی کے ساتھ کام نہیں کرتا تو وہ آئی سی سی کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کا نافرمان قرار دے دیں گے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی حکام کی جانب سے ششانک منوہرکویقین دہانی کرائی گئی کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت سے ٹیکس استثنیٰ پر بات کی جائے گی جبکہ مستقبل کے ایونٹس میں ٹیکس کی رقم خود ادا کرنے کے معاملے پر بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر واضح کردیا ہے کہ ایسی صورت میں ہم یہاں پر منعقد ہونے والے ایونٹس میں فی میچ  3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میزبانی فیس چارج کریں گے۔

Continue Reading

کھیل

غیرملکی پلیئرزکے ساتھ کیا ہوا،ایسی خبر کہ دنیا حیران

anees akhtar

Published

on

shain watson1

غیرملکی پلیئرزکے ساتھ کیا ہوا،ایسی خبر کہ دنیا حیرانرہ گئی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق  پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے محبت کے پھولوں سے دامن بھرلیا جب کہ شین واٹسن نے دورے کو یادگار قرار دے دیا۔

پاکستان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپ بنانے اور یہاں کے شائقین کو کھیل کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے دامن محبت کے پھولوں سے بھرلیے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں سے یہاں آنے پر راضی ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا۔ واٹسن پی ایس ایل فور میں سب زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی قرار پائے انھوں نے کئی میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی فتح کو اپنی بیٹنگ سے یقینی بنایا۔

پشاور زلمی کے کپتان اورلگاتار تیسری مرتبہ پی ایس ایل کیلیے پاکستان کا رخ کرنے والے ڈیرن سیمی نے بھی ایونٹ کے دوران مداحوں کے پیار اور سپورٹ کاشکریہ ادا کیا ہے۔ ان کاٹویٹر پرکہنا تھاکہ ’’پاکستان، میں واپس آؤں گا، پیار اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔

سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا ماحول بہترین ہے اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے شاندار جگہ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور ویوین رچرڈز نے مداحوں ، پاکستان کے کرکٹ شائقین اور کراچی کے عوام کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ویوین رچرڈز نے ٹیم کوئٹہ کے ہر ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

sohail shahid1
پاکستان4 گھنٹے ago

شہید سہیل شاہد کے اہلخانہ کو ویزہ جاری کر دیا گیا

nawaz sharif
پاکستان4 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی

bilawal bhutto
پاکستان4 گھنٹے ago

بلاول کیلئے برُی خبر، نیب نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

black hole
ٹیکنا لوجی5 گھنٹے ago

سائنسدانوں کی حیران کن دریافت، 83 بلیک ہول مگر کہاں؟

e union
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرزکوبند کیوں کیا،رپورٹ آگئی

doctor
پاکستان5 گھنٹے ago

کے پی کے حکومت کا قبائلی ڈاکٹروں کے لیے بڑا اعلان

sheihk rasheed
پاکستان5 گھنٹے ago

شیخ رشید کیخلاف مقدمہ قتل کی درخواست

kaleem imam
پاکستان5 گھنٹے ago

سندھ سرکاراورآئی جی کے اختلافات کا انکشاف

aslam bherwana3
پاکستان5 گھنٹے ago

گرین پاکستان مہم‘ ایگریکس ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی میں عالی شان تقریب کا انعقاد

imran buzdar
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم عثمان بزدارسے سخت ناراض

pia employes housing society
پاکستان5 گھنٹے ago

پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

india
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

بھارت: لڑکی سے زیادتی، سر تن سے جدا

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

sohail shahid
پاکستان5 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ میں شہید ہونیوالے سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

shain watson
کھیل7 گھنٹے ago

شین واٹسن اکیلے نہیں توپھرکس کے ساتھ پاکستان آئے

hassan niazi
شوبز24 گھنٹے ago

حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردارنبھانے پر بول پڑے

شوبز13 گھنٹے ago

پہلی جھلک منظرعام پر

jutintrodo
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں

شوبز13 گھنٹے ago

’’جنون عشق‘‘ کو نمائش کی اجازت

شوبز13 گھنٹے ago

اذان سمیع نے ماہرہ خان کے لئے ایسا کام کردیا کہ۔۔۔

Federal cabinet meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ اجلاس، وزارتوں اور سینئر حکام کو زور دار دھچکا

imran khan
کھیل24 گھنٹے ago

عمران خان کی افغانستان کوپہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پرمبارکباد

kashmala tariq
پاکستان6 گھنٹے ago

کشمالہ طارق نے ہراسگی کا الزام لگا دیا مگرکس پر

air india
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان سے دشمنی بھارت کو مہنگی پڑ گئی

farah khan salman
شوبز5 گھنٹے ago

فرح خان نے اہم انکشاف کرکے چونکا دیا

weena malik
شوبز4 گھنٹے ago

وینا ملک کا جھوٹ پھرپکڑا گیا ، حقیقت سامنے آگئی

prime ministre of newzeland
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

کیویز وزیراعظم نے مسجد میں فائرنگ کرنیوالے کو کیا قرار دیدیا‘ جانئے

syed murad ali shah
پاکستان9 گھنٹے ago

مراد علی شاہ کا نیب کیخلاف سخت رویہ، وجہ منظر عام پر آگئی

shiekh rasheed
پاکستان9 گھنٹے ago

عائشہ گلالئی کا شیخ رشید کے خلاف جنگ کا اعلان

مقبول خبریں