شاہین شکست بھلا کر میدان میں اتریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز دو ایک سے ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو گذشتہ پانچ میں سے چار ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر ایک ٹیم بننا ہمارا مشن ہے۔ جنوبی افریقا نے 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ جیتے تھے۔

وانڈررز کی پچ بھی فاسٹ بولنگ کیلئے ساز گار ہے۔ 2013 میں اسی گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم ڈیل اسٹین کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ اسٹین نے 8رنز دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔

You might also like