بگ بیش لیگ، میلبرن سٹارز کو 41رنز سے شکست

بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبرن سٹارز کو 41رنز سے شکست دیدی۔ مین آف دی میچ کولین انگرام نے نصف سنچری سکورکی۔ بگ بیش لیگ میں میزبان ایڈیلیڈ اسٹرائیکر ز کی ٹیم اکتالیس رنز سے کامیاب رہی۔ ایک سو اٹھہتر رنز کے جواب میں میلبرن اسٹارز ایک سو سینتیس پر ڈھیر ہو گئی۔ کولین انگرام کو ستاون رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔