ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی‘ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ 

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم بدستور سرِفہرست ہیں جب کہ نیوزی لینڈر کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے فخر زمان کا پانچواں نمبر ہے اس کے بعد کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 20 میں شامل نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک کا بلے بازوں میں 28 واں نمبر ہے۔