Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

جوہانسبرگ ٹیسٹ: آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

anees akhtar

Published

on

amam ul haq

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی 262 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا۔

پہلے روز کے مجموعی اسکو ر پر شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جنہیں فلینڈر نے آؤٹ کیا جس کے بعد اگلی گیند پر ہی اظہر علی بغیر کوئی آؤٹ ہوئے۔

دونوں بلے بازوں کو فلنڈر نے پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بناسکی۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس کے بعد آنے والے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

امام الحق نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری کے قریب 43 رنز بناکر فلنڈر کا ہی شکار ہوئے۔

پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

کھیل

دوسرا ون ڈے‘ بھارت کی آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست

Rashid Saeed

Published

on

india vs australia

دوسرا ون ڈے‘ بھارت کی آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر، مہمان ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا جس کو ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے روہت شرما اور شیکر دھاون نے پہلی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت قائم کی، دھاون 32 اور شرما 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتھک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بیہنڈروف، جے رچرڈسن، مارکس اسٹونس اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلین میکسویل 48، مارکس اسٹونس 29، عثمان خواجہ 21 اور پیٹر ہینڈسکوم 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے شان مارش نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 123 گیندوں پر 131 رنز بنائے تھے اور بھارتی باؤلر بھونیشور کمار نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں جبکہ محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Continue Reading

کھیل

پی ایس ایل 4: کاؤنٹ ڈاؤن شروع

anees akhtar

Published

on

psl4 logo

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔  

14 فروری سے شیڈول پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جب کہ شارجہ اور ابوظہبی میچز کیلئے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے، ترجمان پی سی بی کے مطابق شارجہ میں 8 اور ابوظہبی میں 4 میچز کھیلیں جائیں گے جن کے لیے آن لائن ٹکٹس بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

شارجہ میں پہلا میچ کوئٹہ اور ملتان سلطانز کے درمیان 20 فروری کو ہوگا، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے، اسی طرح دوسرے تمام میچز کے لئے شائقین ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں۔ ابوظہبی میں دو ڈبل ہیڈر میچز 4 اور 5 مارچ کو شیڈول ہیں۔

آن لائن بکنگ کیلئے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی حکام اس بار شٹل سروس بھی شروع کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

Continue Reading

کھیل

پی ایس ایل 4 ، ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری

Rashid Saeed

Published

on

PSL4 tickets

پی ایس ایل 4 کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ‘ پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7 میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹوں کے دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 14 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 4 ایڈیشن میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔ جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں، 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Continue Reading
Advertisement
شوبز24 گھنٹے ago

الزامات کی بوچھاڑ کردی

imran khan and muhammad bin salman
پاکستان18 گھنٹے ago

سعودی مداخلت پر سی پیک میں تبدیلیوں کا فیصلہ

nich peryanca
شوبز19 گھنٹے ago

پریانکا نے امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خرید لیا

army chief and shahbaz sharif
پاکستان18 گھنٹے ago

اسٹیبلشمنٹ، شہباز شریف رابطے، ن لیگ فوجی عدالتوں پر رضا مند

شوبز23 گھنٹے ago

حکومت کو جواب دے دیا

asad umar saqib nisar
پاکستان22 گھنٹے ago

چیف جسٹس نے اسد عمر کو نکما قرار دیدیا

jahangir tareen
پاکستان17 گھنٹے ago

جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی پر نظرثانی کیس کا فیصلہ جاری

rana sana ulah
پاکستان15 گھنٹے ago

تحریک عدم اعتماد :رانا ثناءاللہ نے بڑا اعلان کردیا

qamar zaman kaira
پاکستان16 گھنٹے ago

وفاقی حکومت بچانا ممکن نہیں رہے گا؛ کائرہ

meera
شوبز16 گھنٹے ago

میرا نے انگلش کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیدیا

fwad ch
پاکستان16 گھنٹے ago

سیاسی ہلچل، فواد چوہدری کا ایم کیو ایم سے رابطہ

ghulam serwar khan
پاکستان19 گھنٹے ago

نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی، درخواست دائر

5 years old child
پاکستان23 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی‘ اغواء ہونیوالا 5 سالہ بچہ بازیاب

nab logo
پاکستان21 گھنٹے ago

بہت ہو گیا نیب نیب۔ کچھ نہیں ہے نیب کے پاس، چیف جسٹس

hassan nisar
پاکستان16 گھنٹے ago

حسن نثار نے سندھ حکومت گرانے کی مخالفت کردی

ek ladki ko dekha
شوبز17 گھنٹے ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو17 گھنٹے ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

anopam kher
شوبز21 گھنٹے ago

پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

x man dark
ویڈیو2 دن ago

’ایکس مین۔ ڈارک فیونکس‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

miss bala
ویڈیو4 دن ago

تھرلرفلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

dabang 3
ویڈیو4 دن ago

’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا

cheat indea1
ویڈیو6 دن ago

فلم ’چیٹ انڈیا‘ پرسنسرکی قینچی چل گئی

coffe with karan
ویڈیو7 دن ago

خواتین سے متعلق ریمارکس پربھارتی کرکٹرزکوشوکازنوٹس

captain marval pic
ویڈیو1 ہفتہ ago

سائنس فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘کانیا ٹریلر جاری

deepica ranveer3
ویڈیو1 ہفتہ ago

دپیکا نے شادی کے بعد آفیشل ویب سائٹ لاؤنچ کردی

katreena salman
ویڈیو1 ہفتہ ago

شادی کی پیشکش پر کترینہ کا گول مول جواب

annimated film
ویڈیو2 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم اسپائس اِن ڈسگائز کانیاٹریلر جاری

deepica11
ویڈیو2 ہفتے ago

دپیکا پڈوکون کے نام سے ڈش متعارف

nokia mobile
ٹیکنا لوجی2 ہفتے ago

نوکیا کے نئے سمارٹ فون 9 پیورویو کی معلومات لیک

catain marval
ویڈیو2 ہفتے ago

ہالی ووڈ فلم "کیپٹن مارول”کا نیا ٹریلر آگیا

مقبول خبریں