پی ایس ایل 4: ماضی کی نسبت جوش و خروش میں کمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے شروع ہونے میں اب ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے لیکن ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جوش وخروش دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کی واحد فرنچائز ہے جو ٹورنامنٹ سے قبل ‘میں ہوں قلندرز’ کی مہم کے ذریعے جوش و خروش کا مظاہرہ کررہی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے۔ کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس اس سال پاکستان سپر لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشہیری مہم بھی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد نئی انتظامیہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے لیکن تمام تیاریاں خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔