جنوبی افریقا آج 135 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا

hasham amla
Avatar WebDesk 2 , جنوری 13, 2019

جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل 135 رنز سے دوبارہ شروع کرے گی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے، ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف 212 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناسکی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.