آسٹریلیا کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

austerelia pak
Avatar WebDesk 2 , جنوری 13, 2019

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ 

آسٹریلوی میڈیا  کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنےفیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جب کہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے، آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.