جوہانسبرگ ٹیسٹ،پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں شاہینوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے ہیں۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 303 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز 153 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود 37، امام الحق 35 ، اظہر علی 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے جبکہ چوتھے روز پاکستان ٹیم دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔