جوہانسبرگ ٹیسٹ ; پاکستان کی 381 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ

test match
Avatar WebDesk 2 , جنوری 14, 2019

 جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کی 381 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز کریز میزبان ٹیم کی بولنگ اٹیک کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اننگز آگے بڑھا رہے ہیں۔

دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں بلے بازوں نے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.