Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

جنوبی افریقا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا کرکلین سوئپ کردیا

anees akhtar

Published

on

3 test match

 جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

 جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 381 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار رہی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

اسد شفیق نے پروٹیز بولروں کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اب تک ڈین اولیوئیر 3، ڈیل اسٹین 2 اور فلینڈر ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو 67 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔

کھیل

آسٹریلیا سے شکست پرشاہد آفریدی کی ٹیم کونصیحت

anees akhtar

Published

on

shahis afridi

 آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی، تیسرے میچ میں ہار سے بچنے کیلئے شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حارث اور رضوان کو پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر باولنگ کے میدان میں زیادہ محنت کرنا ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر باولرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی

Continue Reading

کھیل

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

anees akhtar

Published

on

najam sethi

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں اور اب پانچویں کی تیاریاں ہیں جسے پاکستان میں منعقد کرائے جانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

پی ایس ایل کا آغاز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں ہوا جو پروان چڑھتے چڑھتے ایک برانڈ بن چکا ہے اور پوری دنیا کے کھلاڑی اس میں کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن چوتھے ایڈیشن میں وہ کہیں بھی نظر نہیں آئے، پی سی بی نے انہیں افتتاحی تقریب میں نہ بلایا اور فائنل میں وہ بلانے کے باوجود نہ آئے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے انہیں افتتاحی تقریب میں نہ بلانے پر سوالات اٹھائے اور اب ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینا چاہئے تھا جس پر نجم سیٹھی دل کی بات زبان پر لے آئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) سے بھی شکوہ کر ڈالا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ آپ کے خیال کرنے کا بہت شکریہ۔ لیکن خدمت کا اعتراف نہ کرنے پر صرف پی ٹی آئی کی حکومت کو ہی قصور وار مت ٹھہرائیں۔ پی ایس ایل کے تین کامیاب سیزن اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوئی۔ انہوں نے بھی خدمات کا کوئی اعتراف نہیں کیا۔

Continue Reading

کھیل

نائیجیریا نے ورلڈ کپ میں جگہ بناکرتاریخ رقم کردی

anees akhtar

Published

on

nijeria

نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔

نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کسی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
mehwish hayat
شوبز1 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل3 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان9 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان9 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو16 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان18 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان20 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان25 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان33 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان42 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان44 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز50 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان52 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

مقبول خبریں