انٹرنیشنل

بھارت: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال

ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال کر دی گئی

نیو دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا معطلی اور پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد اب راہول گاندھی کی اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی کوئی وجہ نہ دینے پر راہول گاندھی کی ہتکِ عزت کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں جب گجرات ہائی کورٹ نے بھی راہول گاندھی کی سزا کو برقرار رکھا تو اُنہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button