پاکستان

ثاقب نثار نے عمران خان کے لئے کیا کچھ کیا؟ شرجیل میمن نے بڑا راز فاش کر دیا

ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق امین قرار دیا ، بنی گالہ ریگولرائز کیا، اپوزیشن کو پابند سلاسل کیا، شرجیل میمن کا انکشاف

کراچی(سٹاف رپورٹر، آن لائن) شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق امین قرار دیا ، بنی گالہ ریگولرائز کیا، اپوزیشن کو پابند سلاسل کیا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی کسی پارٹی کے ٹکٹ بیچنے کی بات پرائیویٹ بات نہیں ، ثاقب نثار اس ملک کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں، پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کی بے توقیری برداشت نہیں کی جاسکتی، اپنے قومی اداروں پر حملے کروانا عمران خان کا سب سے گھنائو نا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ایسی پبلک ٹرانسپورٹ جن میں سی این جی کٹ لگی ہیں ان کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق صوبے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپوز پر قبضوں کو خالی کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے کی طرز پر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایک فورس بنانے جارہی ہے۔یہ فورس روڈ ٹرانسپورٹ کو ٹریف اور ڈرائیونگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کی نگرانی کے فرائض انجام دے گی اور ساتھ ساتھ گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کو بھی یہ فورس مانیٹر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر نئے بجٹ میں 500 بسوں کی فراہمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہورہا ہے اور محکمے کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے اور سندھ کے تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی بسوں کی سروس کو توسیع دیئے جانے کی اسکیم پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کا منتخب کردہ ادارہ ہے اور پارلیمنٹ کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی کسی پارٹی کے ٹکٹ بیچنے کی بات پرائیویٹ بات نہیں ہے کیونکہ ثاقب نثار اس ملک کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے اپنے دور میں عمران خان کو صادق امین قرار دیا ، بنی گالہ ریگولرائز کیا اور اپوزیشن کے سیاستدانوں کو پابند سلاسل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button