پاکستان

حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات، علی ظفر نے ایسا سوشا چھوڑ دیا کہ ؟

کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج شاید 10 اٹھائے ہیں' معاملے پر اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پاس چلے گئے،رکن پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم ہیں: علی ظفر

لاہور (سٹاف رپورٹرآن لائن) پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کے رکن علی ظفر نے کہا ہے کہ کل ہم نے دو قدم اٹھائے تھے آج شاید 10 اٹھائے ہیں۔ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ معاملے پر اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے پاس چلے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم میں بہت ساری جماعتیں ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ تجاویز اپنی اپنی جماعت کے سامنے رکھی جائیں۔ امید ہے کہ منگل کو کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ ابھی تجاویز سامنے آئی ہیں لچک کا پتا منگل کو چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تجاویز آئینی ہیں یا غیرآئینی میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button