پاکستان

زرداری اور بلاول میں اختلاف، بیٹے نے باپ کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

آصف زرداری کا گھرمیں حکم ماننے کا پابند ہوں لیکن سیاسی معاملات میں نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا پابند ہوں' کیئرٹیکرزسے کہتا ہوں وہ چیئرٹیکرنہ بنیں: بلاول بھٹو

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو میں اختلافات بڑھنے لگے جس کے بعد بیٹے نے باپ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے بلاول بھٹو کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہ کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا اور مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا بھی پابند ہے ہمیں چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر پورا اعتماد ہے ۔ آصف علی زرداری کی طرف سے بلاول کے بیان کی نفی کرنے کے بعد بیٹا بھی خاموش نہ رہا اور باپ کے خلاف بول اٹھا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کا پابند نہیں ۔ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔آصف زرداری کا گھرمیں حکم ماننے کا پابند ہوں لیکن سیاسی معاملات میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا پابند ہوں۔ کیئرٹیکرزسے کہتا ہوں وہ چیئرٹیکرنہ بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button