انٹرنیشنل

طالبان رہنما کا مغربی میڈیا پر سنگین الزام

طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈے میں لوگوں کو گمراہ کردیا

کابل(ویب ڈیسک) طالبان رہنما کا مغربی میڈیا پر سنگین الزام رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈے میں لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ انس حقانی کا پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے باعث جین میریٹ جیسے سیاستدان بھی حقائق نہیں دیکھ پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بہانے شروع کی گئی ظالمانہ جنگ حملہ آوروں کی شکست کے ساتھ ختم ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد اب افغان سر زمین کے حکمران اور عوام میں مقبول ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں اب کوئی نیٹ ورک جیسی چیز نہیں۔ یہاں ملک، نظام اور قیادت ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی،  دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button