پاکستان

وزیراعظم آج قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس بھیجیں گے یا نہیں؟

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آج صدرمملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم آج قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس بھیجیں گے یا نہیں؟وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آج صدرمملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس موصول ہونے کے ایک دن بعد صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اب تک عبوری وزیراعظم کے لیے کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے لیکن نگران وزیراعظم کے لیے حفیظ شیخ کو کئی حلقوں کا پسندیدہ ترین شخص سمجھا جارہا ہے۔ 

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا جائے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا۔ اس سے قبل رانا ثنااللہ نے بتایا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں ناموں میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے۔ آج جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کےلیے حفیظ شیخ یا دیگر ناموں پر ڈسکشن ہورہی ہے ابھی کوئی نام لاک نہیں ہوا، آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام شاید فائنل ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button