پاکستان

نوازشریف حکومت کےبعد سی پیک منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا سکےگا؟

پروجیکٹ عمران خان کی تباہ کاریاں کیا گل کِھلا تیں؟ امریکہ کا بحران کو اپنی مرضی و منشاکے مطابق استعمال میں لانا ، ہمیشہ سے طے تھا

لاہور (کھوج نیوز)نوازشریف حکومت کو جب زمیں بوس کیا تو وہم و گمان میں نہ تھا کہ سی پیک قصہ پارینہ بن جائے گا۔ سیاسی بحران کی کوکھ سے معاشی ابتری اور لاقانونیت کا جنم لینا فطری عمل تھا۔ FATF اور IMF کے شکنجے پہلے سے تیار تھے۔ عمران خان یا موجودہ حکومت کی ناکامی کی وجوہات یہی کچھ،ذاتی اغراض اور بد نیتی ، وطن عزیز امریکی مگرمچھ کے جبڑے میں پھنس چکا ہے۔

پروجیکٹ عمران خان کی تباہ کاریاں کیا گل کِھلا تیں؟ امریکہ کا بحران کو اپنی مرضی و منشاکے مطابق استعمال میں لانا ، ہمیشہ سے طے تھا ۔ افواج پاکستان کے سائز پر گفتگو، پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا خبروں کی زینت بننا،پاکستانی سیاست میں امریکی دخل در معقولات کا سلسلہ جاری ہے ۔آج بحران سے نکلنے کے راستے بندبلکہ بحران کو بڑھانے کے نئے نئے جتن سامنے ہیں ۔ اس سے بڑا حادثہ کیا ہو گا اگر آئین اور قانون کی پاسداری ، سیاسی معاملات میں عملداری ممکن بنائیں تو انارکی منتظر ہیجب کہ ماورائے آئین اقدامات ، تباہی و بربادی کے لئے اکسیر ثابت ہونے کو ہیں ۔

جنرل باجوہ کے 6سالہ دورمیں پاکستان کےساتھ کیا زیادتیاں ہوئیں؟سوال اُٹھ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button