انٹرنیشنل

بھارت میں ہندوتوا کا ایک اور انتہا پسندانہ اقدام ‘ تمام مدرسے بند کر دیئے

وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیے ہیں: ہیمانت بسوا شرما

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ہندو توا کا ایک اور انتہا پسندانہ اقدام ، ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں فخریہ اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

امریکہ میں بھی توشہ خانہ کی گونج، ٹرمپ کا کیس سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button