پاکستان

نوازشریف کی نااہلی یا عمران خان صادق و امین،ثاقب نثارکا کچا چٹھاسامنےآگیا

ثابت ہوجائے گا کہ صادق اور امین ایک بھی نہیں تھا بلکہ عمران خان سیاستدانوں کے ثاقب نثار اور ثاقب نثار عدلیہ کے عمران خان تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سب سے بڑی ناانصافی کیا تھی ،کچا چٹھا سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق ثاقب نثار کی سب سے بڑی ناانصافی عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل دینا تھا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ ٹائٹل صرف ایک ہستی کو جچتا ہے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے۔

اب کسی انسان یا اس کے سرپرستوں کو خوش رکھنے کے لئے عمران خان جیسے یا پھر کسی بھی بندے کو یہ ٹائٹل دینا ان کا ناقابل معافی جرم ہے۔ اسی طرح پانامہ میں نواز شریف کو سنگل آئوٹ کرکے تاحیات نااہل کرنا بھی ان کا بڑا جرم ہے لیکن صادق اور امین کے ٹائٹل کا جرم سب پر بھاری ہے۔

بہ ہرحال کچھ تو وقت نے ثابت کردیا اور جو ثابت نہیں ہوا وہ بھی ثابت ہوجائے گا کہ صادق اور امین ایک بھی نہیں تھا بلکہ عمران خان سیاستدانوں کے ثاقب نثار اور ثاقب نثار عدلیہ کے عمران خان تھے۔ فرق یہ ہے کہ ایک نے سیاست اور دوسرے نے عدالت کو بے توقیر کیا۔

کیا عمران خان واقعی بہادر ہیں یا رنگ بازی کرتے ہیں؟حقیقت کھل گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button