انٹرنیشنل

ترکیہ میں قدرت کا کرشمہ، ملبے میں 5 دن تک پھنسا دو ماہ کا بچہ زندہ بچ گیا

دن کا ہیرو یہ ایک چھوٹا بچہ جسے زلزلے کے 128 گھنٹے بعد بچا لیا گیا جونہانے اور لذیذ لنچ کے بعد مطمئن ہے

انقرہ (کھوج نیوز رپورٹ، این این آئی)ترکیہ خوفناک زلزلے کے ملبے تلے پھنسے دو ماہ کے بچے کو 5 روز بعد ریسکیو کرلیا گیا ۔ترک میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انطاکیہ شہر میں زلزلے کے 128 گھنٹے بعد دو ماہ کا بچے کو زندہ نکال لیا۔

مائیک ڈورائن نامی صارف نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دن کا ہیرو یہ ایک چھوٹا بچہ جسے زلزلے کے 128 گھنٹے بعد بچا لیا گیا جونہانے اور لذیذ لنچ کے بعد مطمئن ہے۔اس ننّھے بچے کو 128 گھنٹوں بعد ریسکیو کیے جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں بچے سے عرض کیا کہ ہمیں بتائیں کہ آپ نے 128 گھنٹے صبر سے کیسے انتظار کیا۔

ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button