Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

جرمنی نے فیس بک پرنئی پابندیاں عائد کردیں

anees akhtar

Published

on

face book

جرمن حکام نے اپنے ملک میں سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیس بُک پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور اسے مختلف ذرائع سے ڈیٹا جمع کر کے اسے اکٹھا کرنے سے روک دیا ہے۔

جرمنی کے فیڈرل کمپی ٹیشن آفس کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وہ فیس بک کے لیے نئی حدود کا تعین کرے گا کہ وہ اپنے ذیلی اداروں انسٹا گرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر ذرائع سے کس طرح ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

حکام نے کہا کہ مستقبل میں صارفین کا کسی بھی قسم کا ڈیٹا لینے سے قبل فیس بک کو مذکورہ صارف سے اجازت لینا ہو گی۔

ایف سی او کے سربراہ ایندریاس منڈٹ نے جمعرات کو دیے گئے فیصلے میں اپنے بیان میں کہا کہ اگر صارفین نے ڈیٹا دینے پر رضامندی ظاہر نہ کی تو فیس بک کو انہیں اپنی سروسز سے محروم نہیں کر سکے گا اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا جمع کرنے اور انہیں یکجا کرنے سے باز رہنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں سوشل میڈیا پر فیس بک غالب ہے جہاں روزانہ دو کروڑ 30لاکھ صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں جو مجموعی مارکیٹ کا 95فیصد حصہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو کوئی اور مناسب سروس دستیاب نہیں اور اسی وجہ سے فیس بک لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ٹیکنا لوجی

سام سنگ نے نیا فون متعارف کروا دیا

Rashid Saeed

Published

on

samsung galaxy fold

سام سنگ نے اپنا انقلابی فولڈایبل سمارٹ فون ‘سام سنگ گلیکسی فولڈ’ 26 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

سام سنگ نے فولڈایبل فون کے بارے میں گزشتہ برس نومبر میں ایک ٹیزر جاری کیا تھا لیکن اب اس کو باقاعدہ سامنے لا کر لانچ کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی فولڈ میں 4.6 انچ اور 7.3 انچ کی دو اسکرینیں نصب ہوں گی۔ 4.6 انچ اسکرین فون موڈ کے لیے جب کہ بڑی 7.3 اسکرین ٹیبلٹ موڈ کے لیے ہو گی اور یہ فولڈ بھی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اس فون میں 4380 ایم اے ایچ کی دو الگ الگ بیٹریاں لگائی گئیں ہیں۔

سام سنگ گلیکسی فولڈ میں 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج میموری اور کولکام کا 7این ایم کا انتہائی طاقتور اوکٹاکور پروسیسر نصب ہو گا۔ اس فون کے ٹیبلٹ موڈ میں بیک وقت 3 ایپلی کیشنز چلائی جا سکتی ہیں یعنی ا?پ ایک ہی وقت میں یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر چیٹ اور فیس بک یا براؤزر استعمال کر سکتے ہیں۔ سام سنگ نے اپنے گزشتہ روز کے ایونٹ میں اس فون کو عوام کے سامنے پیش کیا اور بیک وقت اس میں مختلف ایپس چلانے کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔ اس فون میں 6 کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں 3 فون کی بیک سائیڈ یعنی پیچھے کی جانب، 2 فرنٹ(آگے) اور ایک اس کے اندر فولڈ ایبل اسکرین کیاوپر لگایا گیا ہے۔

سام سنگ اس اسمارٹ فون کو 4 مختلف رنگوں میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کی امریکا میں قیمت 1980 ڈالرز سے شروع ہو گی اور یہ 26 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سام سنگ فولڈ ایبل فون بنانے والی واحد کمپنی نہیں ہے۔ چینی کمپنی شاؤمی نے حال ہی میں فولڈ ایبل فون کے بارے میں ایک ٹیزر جاری کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ہوواوے بھی فولڈ ایبل فون رواں سال لانچ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

خلائی جہازنے موسمیاتی خبرنامہ بھیجنا شروع کردیا

anees akhtar

Published

on

sky air

 اب مریخ پرموجود خلائی جہاز کی بدولت سرخ سیارے کی روزانہ کی بنیاد پرموسمیاتی خبرنامہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اب ہم زمین کے علاوہ کسی دوسری دنیا کے موسم سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔

نظامِ شمسی کے اہم اور زمین کے پڑوسی سیارے پرناسا کی جانب سے حال ہی میں انسائیٹ نامی خلائی جہاز بھیجا گیا ہےاور اس کے حساس ترین آلات کو جدید ترین موسمیاتی اسٹیشن قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خلائی جہاز مریخ کے درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور دباؤ وغیرہ کی خبردیتا رہتا ہے۔

مریخ پر زلزلے پیما آلات بھی ہیں اوراپنے جدید نظاموں کی بدولت یہ زمین کی اندرونی کیفیات اور اس کی ساخت پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ موسم کا احوال بھی 24 گھنٹے نشرکرتا رہتا ہے۔

انسائیٹ میں آگژیلری پے لوڈ سب سسٹم موسمیاتی خبر لیتا رہتا ہے جبکہ اس میں جدید زلزلہ پیما اور مقناپیما (میگنیٹومیٹر) بھی نصب ہیں۔ تاہم موسمیاتی اسٹیشن مشہورِ زمانہ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے تیارکیا ہے جس کی بدولت وہ مریخ پر طوفانِ بادوباراں یا مطلع صاف رہنے کی خبردیتا رہتا ہے۔

17 فروری کو مریخ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 17 اور منفی 95 درجے سینٹی گریڈ تھا اور وہاں 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی ۔ اگر آپ مریخی موسم میں دلچسپی رکھتے ہیں تو روزانہ کا موسمیاتی احوال یہاں سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

کمپیوٹر وائرس، زپ فائل کھل کر بم کی شکل ۔۔۔

Rashid Saeed

Published

on

computer virus

کمپیوٹر فائلز کے زپ بم کو زپ آف ڈیتھ یا ڈی کمپریشن بم بھی کہا جاتا ہے جو ایک وائرس زدہ زپ فائل ہوتی ہے۔ 

یہ وائرس زپ فائل اکثر انٹی وائرس سافٹ وئیر کو غیر فعال بھی کر دیتی ہے۔ زِپ بم کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ انٹی وائرس سافٹ وئیر کو اسے سکین کرنے میں بہت زیادہ وقت، ڈسک سپیس اور میموری درکار ہو۔ 42 کلو بائٹ کی فائل میں ڈیٹا کو مختلف تہوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر چھوٹے سائز کی فائل ہوتی ہے تاکہ اسے آرام سے منتقل کیا جا سکے، اس فائل کو جب اَن کمپریس کیا جاتا ہے تو اَن کمپریس ڈیٹا 4.5 پیٹا بائٹس یا 45 لاکھ گیگا بائٹس پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ بہت سے زپ بم ایسے بھی ہیں جو اَن کمپریس ہو کر اپنی ہی کاپیاں بناتے رہتے ہیں جس سے اَن کمپریس کے عمل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اس وائرس کی فائل ا?ج بھی انٹر نیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے۔

Continue Reading
Advertisement
asif ghafoor
پاکستان3 گھنٹے ago

ترجمان پاک فوج کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

water
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

بھارت نے پاکستان کے خلاف انتہائی قدم اُٹھالیا تشویشناک خبر

toss
PSL43 گھنٹے ago

کراچی کنگزکیخلاف پشاورزلمی کی بیٹنگ جاری

logos
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم نےایسا حکم جاری کردیا جس پرآپ حیرت زدہ

katreena kaif
شوبز4 گھنٹے ago

کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہشمند

asif ali zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

زرداری کو اشارہ مل گیا،مگر کہاں سے ، اہم رپورٹ آ گئی

musharif with modi
پاکستان4 گھنٹے ago

مشرف کے منہ میں مودی کی زبان ، پاکستان اور بھارت میں کھلبلی

punjab assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

سپیکر سندھ اسمبلی ‘پنجاب اسمبلی میں بھی ہلڑ بازی

nab logo
پاکستان5 گھنٹے ago

نیب اپنی عزت بچانے کیلئے میدان میں آگیا

dolor
پاکستان5 گھنٹے ago

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا

blast kashmir
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

agha saraj durani
پاکستان5 گھنٹے ago

آغاسراج درانی کے پروڈکشن آرڈرجاری

saudi prince
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد چین کے دورے پرپہنچ گئے

malik riaz
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو بھی خوشخبری سنادی

cm punjab sardar usman buzdar
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی پالیسی تبدیل کر دی

katreena kaif
شوبز4 گھنٹے ago

کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہشمند

kareena and sarah
ویڈیو7 گھنٹے ago

کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ

shah rukh khan
شوبز1 دن ago

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل

film photograph
ویڈیو1 دن ago

نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز

lal ka botar
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

katy perry1
ویڈیو5 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو6 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز1 ہفتہ ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL41 ہفتہ ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل1 ہفتہ ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز1 ہفتہ ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز1 ہفتہ ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز1 ہفتہ ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

مقبول خبریں