پس منظر دھندلانے کا فیچر متعارف

دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں لوگ اپنے پیاروں سے رابطے کیلئے ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن سکائپ کا استعمال کرتے ہیں مگر انہیں خیال رکھنا پڑتا ہے کہ ان کے پیچھے کا منظر شرمندہ کردینے والا نہ ہو مگر اب اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ویڈیو کالنگ سروس میں پس منظر دھندلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا اعلان سکائپ کی جانب سے ایک بلاگ میں کیا گیا کہ رائٹ کلک یا سکائپ سیٹنگ کے ذریعے آپ اپنے پس منظر کو فوری طور پر دھندلا کرسکتے ہیں اور بس آپ ہی دوسری جانب واضح طور پر نظر آئیں گے۔

یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا اس کمپنی نے گزشتہ سال مائیکرو سافٹ ٹیمز میں متعارف کرایا تھا اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کافی کارآمد بھی ہے۔جیسے سکائپ پر بات چیت کے دوران ارگرد لوگ گھوم رہے ہوں تو اس کا استعمال دوسروں کو آپ کے ماحول سے بے خبر رکھے گا۔

اس فیچر کیلئے کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جسے انسانوں کی شناخت کی تربیت دی گئی جو آپ کے بال، ہاتھ اور بازو شناخت کرسکتا ہے تاکہ ان پر فوکس رکھ سکے۔مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین کیلئے دستیاب ہے تاہم موبائل فون صارفین کیلئے اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept