شریک حیات پرنظررکھنے والی ایپلی کیشن تیار

 آئی ٹی انجنئیرز نے مردوں کیلئے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کے ذریعے شوہر اپنی بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے گا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام ابشر ہے جس کے ذریعے کسی بھی خاتون کا وارث اس خاتون کی نگرانی کر سکے گا اور دیکھ سکے گا کہ وہ کہاں آ جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ذریعے خاتون کی نقل و حرکت کو محدود بھی کیا جا سکتا ہے اور اسے ملک سے فرار ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔

ایپلی کیشن میں گارڈین کو خاتون کا نام اور اس کا پاسپورٹ نمبر داخل کرنا ہوگا اور یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ خاتون دن میں کتنی بار اور کتنی دور تک سفر کر سکتی ہے۔ ایپ میں ایک پیج ایسا ہے جس کے ذریعے وارث خاتون کی کسی جگہ سفر کی اجازت منسوخ بھی کر سکتا ہے۔ 
جونہی خاتون طے کردہ حدود سے باہر جائے گی الارم کے ذریعے شوہر کو اطلاع مل جائے گی۔ اب تک سعودی عرب میں اس ایپلی کیشن کو 10لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کیا جا چکا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept