انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر متعارف کروا دیا

صارفین کیلئے خوشخبری، فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا اب ویب ویژن کیلئے ڈائریکٹ میسجنگ کی سروس بھی میسر ہو گی۔ 

صارفین اب تک انسٹاگرام موبائل ایپ سے ہی دوستوں کو ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں لیکن اب اس سہولت سے ویب ویژن کے صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر جین منچون وونگ نے عندیہ دیا ہے کہ انسٹاگرام ویب ویژن میں ڈائریکٹ میسج کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔ جین منچون وونگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انسٹاگرام ویب ویژن کے ڈائریکٹ میسج فیچر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور بتایا کہ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام کا ویب ویژن سال 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے صارفین نے خوب سراہا تھا۔ انسٹاگرام کے ویب ویژن میں اب تک صارفین کو پوسٹ لائک، ایکسپلور اور تبصرے کے فیچرز دستیاب ہیں تاہم امکان ہے کہ جلد ہی ڈائریکٹ میسج کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept