واٹس ایپ اکاؤنٹس عارضی پر معطل مگرکیوں؟

whats app logo
Avatar WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

فیس بک کی ایپ واٹس ایپ نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ایپ کے تھرڈ پارٹی ورژن استعمال کرنے والے کئی صارفین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر معطل کر دیے۔

اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس پر واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی ایپس دستیاب تھیں جنہیں تھرڈ پارٹیز نے بنایا ہے اور ان میں کئی پرکشش تبدیلیاں کر رکھی ہیں۔

یہ بھی ضرور پ پڑھیں: خبر دینے کیلئے ’غیر جذباتی‘ روبوٹ کا استعمال

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ان تھرڈ پارٹی ایپس کی سکیورٹی کی تصدیق نہیں کر سکتی ہے اور یہ ایپس اس کے سیکیورٹی معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔ واٹس ایپ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر آپ کو واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایسا پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ آپ کا کاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تو یقیناً آپ کے زیر استعمال واٹس ایپ کا ورژن بھی درست نہیں ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ایسے اکاؤنٹس سے مستقل بنیادوں پر بند نہیں کیا گیا ہے تاہم صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں اپنی چیٹ کا بیک اپ ضرور بنا لیں اور ایپ کا درست ورڑن ڈاؤن لوڈ کرکے سروس استعمال کریں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.