Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

ٹیکنا لوجی

صارفین جلد ’گیمنگ پلیٹ فارم‘ سے محظوظ ہوسکیں گے

anees akhtar

Published

on

facebook skepye

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز کا گیمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور فائلیں بھیجنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف گیمز کھیلنے کی پیشکش بھی کرتے ہیں، جسے نوجوانوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں تیزی سے مقبول پاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ہے جس نے اپنی مقبولیت میں فیس بک اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انسٹاگرام نے اپنی مقبولیت کو دوام بخشنے کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز کے گیمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسٹاگرام ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گیمنگ پلیٹ فارم کے لیے اقدامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے اور ممکن ہے ایک سے دو ماہ میں یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ گیمنگ پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے گیمز کی طرح ہوں گے۔

دوسری جانب اسنیپ چیٹ نے بھی اپنے گزشتہ برس کے گیمنگ پلیٹ فارم کی مقبولیت کے بعد ایک اور نئے گیمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام کا گیمنگ پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کی ہی کاپی ہوگا، تاہم اس کی تصدیق اسی وقت ممکن ہے جب یہ پلیٹ فارم لانچ کیا جائے گا۔

دیکھنا یہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنی اپنی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے گیمنگ زون کو ایک کامیاب ہتھیار کے طور پر اپنی اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے کس طرح استعمال کرپاتی ہیں۔ صارفین کو بھی اس نئی تبدیلی کا بے چینی سے انتظار ہے۔

ٹیکنا لوجی

فیس بک اکاؤنٹس کے پاس ورڈ خفیہ نہیں رہے

anees akhtar

Published

on

facebook lock

سیکیورٹی میں خامیوں، جھوٹی خبروں کی تشہیر اور صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں کو دینے کے بعد فیس بک کے متعلق ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر کم سے کم 20 سے 60 کروڑ صارفین کے پاس ورڈ محفوظ نہیں رہے۔

فیس بک پر یہ اتنے بہت سے پاس ورڈ صرف سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں محفوظ ہیں اور کم ازکم دنیا بھر میں پھیلے فیس بک کے ہزاروں ملازمین سے یہ کسی صورت پوشیدہ نہیں اور انہیں بہت آسانی سے سرچ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

یہ پاس ورڈ فیس بک لائٹ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے تعلق رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیٹ سیکیورٹی سے وابستہ ماہر برائن کریبس نے کہا ہے  کہ فیس بک پلیٹ فارم پر ایسے پاس ورڈز کی تعداد 20 سے 60 کروڑ ہوسکتی ہے جو سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں عیاں ہیں اور وہاں کے ملازمین انہیں باقاعدہ سرچ بھی کرسکتےہیں۔

برائن نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ بعض پاس ورڈز 2012 سے بھی پرانے ہیں ۔ تاہم اس رپورٹ کے آنے کے بعد اس سال جنوری میں فیس بک نے باقاعدہ طور پر اس خامی کا اعتراف کرتے ہوئے صفائی پیش کی کہ یہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور اب تک اس معلومات کو بھی منفی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ہے اور صارفین کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

فیس بک نے خود اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے، ’فیس بک لائٹ اکاؤنٹ کی تعداد دسیوں کروڑوں میں، فیس بک یوزرز کی تعداد چند کروڑ اور انسٹاگرام پاس ورڈز کی تعداد کئی ہزار مگر ایک لاکھ سے کم ہوسکتی ہے۔‘

گزشتہ دو برس سے فیس بک پر خفیہ معلومات کی حفاظت سے متعلق اسکینڈل اور خبروں کے بعد یہ ایک اور ہولناک معاملہ ہے جس کا اعتراف فیس بک نے خود کیا ہے۔ برائن کریبس کے مطابق فیس بک نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ کئی اکاؤنٹ پانچ سے سات سال پرانے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ خود گوگل، ٹویٹر اور فیس بک پر پاس ورڈ اسٹیرک اور دیگر انداز سے چھپاکر خفیہ رکھے جاتے ہیں یہاں تک کہ خود ملازمین بھی اس سے ناواقف ہوتے ہیں۔ لیکن فیس بک کے ڈیٹا بیس میں سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں پاس ورڈ تک ادارے کے ملازمین آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

اُڑتی ہوئی کلاشنکوف کی تصاویر جاری

anees akhtar

Published

on

clashankof

روسی اسلحہ ساز کمپنی نے فضاء میں اُڑنے والی ’کلاشنکوف اے کے-47 ‘ جیسی ساخت رکھنے والے ڈرون کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فروری 2018 میں پہلی بار روس کے خفیہ ادارے کے ایک افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ایک ایسا جاسوسی ڈرون تیار کیا جا رہا ہے جس کی شکل ہوبہو معروف روسی کلاشنکوف اے کے-47  کی طرح ہے اور جو فضاء میں اڑتی ہوئی کلاشنکوف لگتی ہے۔

روسی کمپنی الماز اینٹے نے ڈرون اے کے-47 کی تصاویر جاری کردی ہیں، طیارے کی طرح اڑتے ہوئے یہ ڈرون اے کے-47 لگتے ہیں۔ یہ ڈرون طیارے پروں سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن فضاء میں توازن برقرار رکھنے کے لیے دو بلب نصب کیے جائیں گے۔

یہ ڈرون نا صرف کلاشنکوف کی شکل سے مشابہت رکھتے ہیں بلکہ اس میں کیلے کی شکل کا میگزین بھی لگا ہوا ہے جس میں 30 راؤنڈ سما سکتے ہیں، اس شکل کا میگزین کلاشنکوف رائفل میں بھی ہوتا ہے۔ اپنی مخصوص ساخت کے باوجود یہ ڈرون فضاء میں تیرتے ہوئے اپنے شکار کو بآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

روسی اسلحہ ساز کمپنیاں جہاں جدید جنگی ساز و سامان بنانے میں مہارت رکھتی ہیں وہیں خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جاسوی ڈرون کی تیاری میں بھی شہرت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں زیر آب ڈرون کی ایجاد ایسی ہی چونکا دینے والی تخلیق ہے اور اب کلاشنکوف ڈرون طیارہ ایک نیا شاہکار ہے۔

واضح رہے کہ 80 کی دہائی میں سویت یونین افغان وار کے دوران روسی رائفل کلاشنکوف نے عالمگیر شہرت حاصل کی تھی اور جدید اسلحے  میں یہ شاید واحد رائفل تھی جس کا نام زبان زد عام تھا۔ اس رائفل کا نام اس کے تخلیق کار میخائل کلاشنکوف پر رکھا گیا تھا۔

Continue Reading

ٹیکنا لوجی

مچھلیوں اور مکھیوں کے درمیان گفتگو کرنیوالا روبوٹس کا کامیاب تجربہ

Rashid Saeed

Published

on

fish and Bees

ایک عجیب و غریب تجربے میں روبوٹس کی مدد سے دو بالکل مختلف اقسام کے جانوروں کا باہم رابطہ کرایا گیا ہے جن میں سے ایک مچھلی تو دوسری مکھی ہے۔

مکھیاں اور مچھلیاں آپس میں رابطہ نہیں کرتیں لیکن اگر وہ رابطہ کربھی لیں تو آخر وہ کیا باتیں کریں گی۔ اسی بات کو جاننے کے لیے چار یورپی جامعات نے اے ایس ایس آئی ایس آئی بی ایف منصوبہ شروع کیا ہے اس تجربے میں آسٹریا کی مچھلیوں نے اور سوئزرلینڈ میں موجود مکھیوں نے روبوٹ کے ذریعے آپس میں رابطہ کروایا گیا ہے۔

تجربے میں دونوں اقسام کے جانوروں نے سگنلوں کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے اورآخر میں ایک دوسرے کے فیصلوں میں مدد فراہم کرنا شروع کردی۔ اس حیرت انگیز تحقیق کی تفصیلات سائنس روبوٹکس میں شائع ہوئی ہے۔ منصوبے پر کام کرنے والے موبائل روبوٹس گروپ (موبوٹس) سے وابستہ سائنسداں نے بتایا کہ انہوں نے دو مختلف جانوروں کے درمیان ان کی حرکات سکنات کی معلومات کا تبادلہ کرایا ہے جو ان کے رویوں پر بھی اثرانداز ہوا ہے۔ پہلے تجربے میں ایک جاسوس روبوٹ مچھلی کو اس جیسی مچھلیوں کے غول میں شامل کیا گیا جس نے تمام مچھلیوں کو اپنے انداز میں تیرنے پر مجبور کیا یعنی اپنے اشارے پر تیرایا۔

اس کے بعد ماہرین نے اس روبوٹ مچھلی اور خود تمام مچھلیوں کو آسٹریا میں ایک ایسی تجربہ گاہ سے جوڑا گیا جہاں ایک پلیٹ فارم پر شہد کی مکھیاں روبوٹ ٹرمینلز کے آس پاس بیٹھی تھیں۔ اب ہر گروپ کے روبوٹ نے اپنے اپنے لحاظ سے سگنل خارج کئے مچھلیوں میں موجود روبوٹ نے اشکال، رنگ اور دھاری دار پٹیوں کے سگنل دئیے جو دم کی حرکت، تھرتھراہٹ اور دیگر حرکات سے وابستہ تھے۔ جبکہ مکھیوں کے پاس روبوٹ نے تھرتھراہٹ، درجہ حرارت اور ہوائی حرکیات کے سگنل دئیے۔اب دونوں اقسام کے جانوروں نے سگنل پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا۔ مچھلیاں ایک سمت میں تیرنے لگیں تو مکھیاں صرف ٹرمینل پر جمع ہوکر گھومنے لگیں۔ اس طرح روبوٹ نے دو گروہوں کی حرکیات ریکارڈ کیں، معلومات کا باہم تبادلہ کرایا اور اسے جانوروں کی سمجھ میں آنے والے سگنلوں میں تبدیل کردیا۔

اس تجربے میں 700 کلومیٹر دور موجود دو مختلف اقسام کے جانوروں کے درمیان روبوٹ سے سگنل کا تبادلہ کرایا گیا۔ ماہرین نے غور سے نوٹ کیا تو مچھلی مکھی سے متاثر ہوئی اور مکھیاں مچھلیوں سے متاثر ہونے لگیں اور ایک دوسرے کی خصوصیات بھی سیکھنے لگیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
شوبز3 منٹ ago

وویک اوبرائے کی ایشوریہ سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

شوبز10 منٹ ago

مہوش حیات کا ستارہ امتیاز حاصل کرنے تک کا سفر

پاکستان18 منٹ ago

کے پی کے میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

شوبز24 منٹ ago

سلمان خان کی ناراضگی یا کچھ اور جانئے

کھیل29 منٹ ago

پاکستان کو ورلڈ کپ جیتے کتنا عرصہ گزر گیا جانئے

پاکستان41 منٹ ago

حمزہ شہباز کا خصوصی بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور

کھیل1 گھنٹہ ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

شوبز1 گھنٹہ ago

پرویز مشرف پر بنی فلم کی نمائش

پاکستان2 گھنٹے ago

وزیر خارجہ کا آئی ایم ایف کو” رام” کرنے کا دعوہ

پاکستان2 گھنٹے ago

تقریر کھیل سے بھی مشکل کام

mehwish hayat
شوبز2 گھنٹے ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان2 گھنٹے ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو2 گھنٹے ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

nawaz maryam and captain
پاکستان8 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل24 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

superem court
پاکستان8 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

cricket match
کھیل22 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

asif ghafoor
پاکستان11 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

amrood
صحت10 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

exaam
پاکستان23 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

صحت8 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان9 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان9 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

asif saeed khosa
پاکستان9 گھنٹے ago

اندازہ تھا پرویزمشرف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے

hindu girl
پاکستان8 گھنٹے ago

ہندو لڑکیوں کے اغواء کا معاملہ، گواہ سمیت 4 افراد گرفتار

مقبول خبریں