دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس معطل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ تک رسائی معطل ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انسٹا گرام صارفین بھی اس عالمی بریک ڈاؤن سے متاثر ہیں۔ واٹس ایپ ڈاؤن دنیا بھر میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انساٹاگرام کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہو گئی ہین جس کے نتیجے میں صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹس تکنیکی وجوہات کی وجہ سے معطل ہوئی ہیں۔ صارفین جیسے ہی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کر سکتے۔ صارفین فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹویٹر پر رپورٹ کر رہے ہیں۔