واٹس ایپ حیران کن فیچرز متعارف کرانے کو تیار

دنیا کی سب سے سے مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل نئے فیچر متعارف کرانے میں مصروف ہے۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ واٹس ایپ جلد ہی ایسے چند فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جنہیں اب تک اس ایپ کے بہترین فیچرز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ 2 برس قبل یہ افواہ پھیلی تھی کہ واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اگر کوئی صارف کسی بھی چیٹنگ کا اسکرین شارٹ لے گا تو اس کا علم پیغام بھیجنے والے شخص کو ہوجائے گا۔

یعنی واٹس ایپ پر اگر کوئی کسی دوست کے پیغامات یا تصویر وغیرہ کا اسکرین شاٹ لے گا واٹس ایپ اس کی اطلاع دوسرے صارف کو دی گا، تاہم 2 سال قبل یہ صرف افواہ تھی، جس سے کئی لوگ پریشان بھی ہوگئے تھے۔لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ واٹس ایپ یہی فیچر جلد ہی متعارف کرانے جا رہا ہے، تاہم اب اس فیچر کو اچھی تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف کسی بھی پیغام، تصویر اور ویڈیو کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکے گا۔

You might also like