ویڈیو گیمز کی دنیا کا حیرت انگیز کریکٹر والا ورژن تیار

WebDesk 1 WebDesk 1 , اپریل 19, 2019

فیس بک نے انٹیلی جنس آرٹی فیشل کی مدد سے حقیقی کھلاڑیوں کو اُن کے فطری انداز کے ساتھ ویڈیو گیم کے کریکٹرز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے حیرت انگیز سسٹم تیار کرلیا۔

فیس بک کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیو گیم ’Vid2Play‘  تیار کی ہے جس میں کھلاڑیوں کے کریکٹر مصنوعی نہیں بلکہ حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہوں گے اور صارف اپنی پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کرکے اسے ویڈیو گیم کھلاڑی کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔

فیس بک کا یہ ہائی ٹیکنالوجی والا ورژن 80 کی دہائی کی ایف ایم وی یعنی فل موشن ویڈیو کی یاد تازہ کردے گی لیکن یہ زیادہ جدید ہے اور حقیقت سے نہایت قریب بھی جس کے لیے ہزاروں کھلاڑیوں کے ایکشن کا مطالعہ کیا گیا اور ان کے ہر انداز کو سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ویڈیو گیم کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے پوز ٹو پوز اور پوز ٹو فریم نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے جس کی مدد سے رقص کرنے یا ٹینس کھیلتے وقت جسم کی حرکات میں تبدیلی کو کریکٹر کا حصہ بنادیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حقیقی کھلاڑیوں کے انتخاب اور ان کی حرکات کا کنٹرول صارف کے ہاتھ میں ہوگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.