ہواوے پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ نے رواں سال مئی میں چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں

ہواوے پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں مگر اب وہ اس حوالے سے نظرثانی کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ ہواوے پر عائد کچھ پابندیوں کو اٹھاتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو مصنوعات چینی کمپنی کو فروخت کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے ملاقات کے بعد کہا ‘ہم ایسے آلات کی بات کررہے ہیں جو قومی ایمرجنسی جیسے مسائل کا باعث نہیں بنیں گے’۔ خیال رہے کہ مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرتے ہوئے ہواوے پر پابندی عائد کی تھی جس کے لیے کہا گیا تھا کہ اس کمپنی کے چینی حکومت سے قریبی روابط امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ دیگر ممالک کی جاسوسی کرتی ہے۔

ہواوے نے اس بات کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

You might also like