سام سنگ نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

گلیکسی واچ ایکٹو 2 میں ایپل واچ کی طرح ہیلتھ فیچرز‘اس کی قیمت ایپل واچ سیریز 4 کے مقابلے میں کم بتائی جا رہی ہے

جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ ماہ اپنے نئے فون گلیکسی نوٹ 10 کے ساتھ سمارٹ واج بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق آئندہ ماہ 7 اگست کو سام سنگ نیویارک میں منعقد لانچنگ تقریب میں گلیکسی نوٹ 10 کے ساتھ گلیکسی واچ ایکٹو 2 بھی متعارف کرائے گی۔ گلیکسی واچ ایکٹو 2 کا ڈسپلے بھی ماضی میں متعارف کردہ گلیکسی ایکٹو واچ کی طرح سرکولر یعنی گھومنے والا ہو گا جس کے ساتھ سام سنگ کا سگنیچر آپریٹنگ سسٹم ٹائزین ڈیزائن ہو گا۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) کے مطابق گلیکسی واچ ایکٹو 2 میں 4 جی بی اسٹوریج، جی پی ایس اور 5 اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنس سمیت کئی خصوصیات مہیا ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس کی اسکرین گوریلا گلاس ڈی ایکس سے بنائی گئی ہے تاکہ اگر گھڑی گر بھی جائے تو اسکریچز یعنی دراڑ پڑنے یا ٹوٹنے سے محفوط رہے۔ گلیکسی واچ ایکٹو 2 میں ایپل واچ کی طرح ہیلتھ فیچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جب کہ اس کی قیمت ایپل واچ سیریز 4 کے مقابلے میں کم بتائی جا رہی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept