آنکھوں کی حرکت سے زوم کرنے والا لینزتیار

یہ لینز ایڈجسٹ ہونے والے چشموں اور مستقبل میں دور دراز سے روبوٹک مشینوں کو آپریٹ کرنے میں مدد دے سکیں گے

سائنسدانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینس تیار کیے ہیں جو پلک جھپکنے پر زوم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ آنکھوں کی حرکت سے لینز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ یہ لینز ٹیکنالوجی تیار کی ہے اور تحقیقی ٹیم کے قائد شینگ چیانگ کائی کے مطابق آنکھوں کی حرکت جیسے پلک جھپکنا اس ڈیوائس تک سگنل پہنچاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنکھوں میں الیکٹرو آکولوگرافک طاقت موجود ہے چاہے ہم سو ہی کیوں نہ رہے ہو۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہماری آنکھ کچھ نہیں دیکھتی تو بھی بیشتر افراد پتلیوں کو حرکت دے سکتے ہیں اور الیکٹرو آکولوگرافک سگنل پیدا کرتے ہیں۔تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ لینس میں استعمال کیا جانے والا نرم میٹریل اپنے فوکل لینتھ کو 32 فیصد تک بڑا کرسکتا ہے جبکہ لینز کی شکل بھی بدل جاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ لینز بینائی کی خرابی، ایڈجسٹ ہونے والے چشموں اور مستقبل میں دور دراز سے روبوٹک مشینوں کو آپریٹ کرنے میں مدد دے سکیں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept