ٹک ٹاک نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے ایپ کو اپڈیٹ کر دیا ہے اور اب اس میں ایک اور فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جس میں اینیمیٹڈ تصاویر بھی استعمال کر سکیں گے

ٹک ٹاک بلاشبہ 2019 کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے اور اب اس کو استعمال کرنے کا تجربہ پہلے سے بھی بہتر ہونے والا ہے کیونکہ اب آپ اس میں انیمیٹڈ تصاویر بھی استعمال کرسکیں گے۔ مختصر ویڈیو ٹک ٹاک کی جان ہے اور اب اس اپلیٹ فارم میں ساﺅنڈ لائبریری اور اینڈلیس فلٹرز کے ساتھ ایک نئے فیچر کو شامل کرلیا گیا ہے اور وہ ہے جی آئی ایف یا جفز۔

ایسا لگتا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری میں جف تصاویر کی مقبولیت کا نوٹس ٹک ٹاک نے بھی لیا اور اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ نے آن لائن جف ڈیٹا بیس جفی سے شراکت داری کرلی ہے اور صارفین اب جف اسٹیکرز اپنی ویڈیوز میں شامل کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے لوگوں کو ہنسنے یا فخر کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں لوگ اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں، اب ہمیں توقع ہے کہ تخلیقی اظہار کو جفی کے ساتھ شراکت داری کے بعد مزید جلا ملے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept