فیس بک اور انسٹا گرام صارفین پریشانی کا شکار

فیس بک اور انسٹاگرام کو تکنیکی خرابی کا سامنا جس کے باعث سرورز ڈاؤن ہوگئے ہیں اور دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کو تکنیکی خرابی کا سامنا جس کے باعث سرورز ڈاؤن ہوگئے ہیں اور دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا ہے۔

گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مسلسل کئی بار فیس بک اور اس کی ذیلی ویب سائٹ انسٹاگرام کو تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز بھی پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً شام 6 بج کر 45 منٹ سے فیس بک اور انسٹاگرام خرابی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا ہے۔ دنیا بھر کے صارفین کے اچانک ٹوئٹر پر امڈ آنے کے باعث فیس بک ڈاؤن اور انسٹاگرام ڈاؤن کے ہیش ٹیگز منٹوں میں دوبارہ سے زندہ ہوگئے ہیں۔ فیس بک پر آج پیش آنے والے مسئلے کے باعث نہ تو کوئی تصویر اپ لوڈ ہورہی ہے اور نہ ہی میسنجر میں کوئی تصویر بھیجی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept