سولر پینل سے چارج ہونے والا اسمارٹ فون

چینی کمپنی شیاؤمی نے ماحول دوست اسمارٹ فون کا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جو سولر پینل کی مدد سے خود کو چارج کرے گا

اسمارٹ فون تو اب بیشتر افراد کے پاس ہوتا ہے مگر ان ڈیوائسز کی چارجنگ کافی بڑا مسئلہ ہے کیونکہ عام طور پر روزانہ ایک سے 2 بار انہیں چارج کرنے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

درحقیقت چینی کمپنی شیاؤمی نے ایسے ہی ماحول دوست اسمارٹ فون کا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جو ایک سولر پینل کی مدد سے خود کو چارج کرے گا۔ لیٹس گو ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کے ڈیزائن پیٹنٹ میں فون کے بیک پر سولر پینل نصب ہے۔ یہ پیٹنٹ کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں ورلڈ انیلکچوئیل پراپرٹی آفس میں جمع کرایا گیا ہے جس میں مختلف خاکوں میں ایک آل اسکرین فون کو دکھایا گیا ہے جس کے بیک کور پر سولر پینل موجود ہے۔یہ موبائل فون سورج کی روشنی سے بھی چارج ہوگا اور اس کا بیٹری ٹائم بھی انتہائی مناسب ہو گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept