شاؤمی نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی

شاؤمی نے کہا کہ وہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کرنے میں مصروف ہے، اور اسی سال میں اسمارٹ فون متعارف کروائے گا

شاؤمی نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی، شاؤمی 108 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس اسمارٹ فون متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

شاؤمی نے کہا کہ وہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ مذکورہ کیمرہ 12032×9024 پکسلز کی تصویر لے سکے گا۔اپنے اعلان میں شاؤمی نے اسمارٹ فون کی لانچ کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے اور پرومو میں صرف "See you later” پڑھا جا سکتا ہے۔شاؤمی اگر 108 میگا پکسلز کا کیمرہ تیار کرلیتی ہے تو یہ ایک انقلابی تبدیلی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا میں موجود اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ 48 میگاپکسلز کے کیمرے نصب ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept