ہواوے کا امریکہ اور گوگل کو منہ توڑ جواب

چین کی سب سے بڑی کمپنی ’ہواوے‘ نے امریکہ اور گوگل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی اور چین کی سب سے بڑی کمپنی ’ہواوے‘ نے امریکہ اور گوگل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا۔ ہواوے نے رواں برس مئی میں تصدیق کی تھی کہ اس نے امریکی اور گوگل کی پابندیوں کے بعد اپنے سسٹم بنانے کے کام کو تیز کردیا ہے اور آئندہ 2 سال تک اپنے سسٹم کو متعارف کرایا جائے گا۔

ہواوے پر رواں برس مئی میں سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی لگائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے بعد گوگل نے بھی کمپنی پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے اپنے اینڈرائڈ سسٹم سے محروم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept