اصلی ’’اڑن طشتری‘‘ ایجاد کرلی گئی

رومانیہ میں سائنسدان میاں بیوی نے ایک اُڑن گاڑی کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا

رومانیہ میں سائنسدان میاں بیوی نے ایک اُڑن گاڑی کا پروٹوٹائپ تیار کرلیا ہے جسے انہوں نے ’’آل ڈائریکشنل فلائنگ آبجیکٹ‘‘ (ADIFO) یعنی ’’تمام سمتوں میں پرواز کرنے والی گاڑی‘‘ کا نام دیا ہے جو دیکھنے میں بالکل کسی اُڑن طشتری کی طرح نظر آتی ہے۔ یہ ہوا میں کسی جگہ ٹھہر سکتی ہے، تیزی سے اپنی پرواز کی سمت تبدیل کرسکتی ہے، بالکل عموداً اُڑان بھر سکتی ہے اور اسی انداز میں زمین پر بھی اتر سکتی ہے۔

flying tools1

ایڈیفو (ADIFO) کے بارے میں اوّلین خبریں اس سال مارچ میں آنا شروع ہوئی تھیں لیکن اسے ایجاد کرنے والے، رضوان صابی اور لوسیف تاپوسو نے کہا ہے کہ یہ اُڑن گاڑی اپنی اصل جسامت میں، جیٹ انجنوں سے لیس ہوجانے کے بعد، آواز سے زیادہ رفتار پر بھی سفر کرسکے گی۔ فی الحال اس کا پروٹوٹائپ بہت چھوٹی جسامت کا ہے جسے دو افراد مل کر بہ آسانی اٹھا سکتے ہیں جبکہ اس میں بجلی سے گھومنے والی موٹریں نصب ہیں۔

flying tools2

گزشتہ چند ماہ کے دوران انہوں نے اس اُڑن طشتری کو ہوائی سرنگ (وِنڈ ٹنل) اور کمپیوٹر سمیولیشن جیسے مراحل سے گزارا ہے اور دورانِ پرواز اس کی کارکردگی کا اندازہ بھی لگایا ہے۔ رضوان اور لوسیف نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ طیارے بنانے والی ایک کمپنی اور چند ایک سرکاری اداروں نے ان سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ اس نئی فضائی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھا سکیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept