واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

واٹس ایپ میں پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت جلد فنگر پرنٹ سنسر سے ایپ ان لاک کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، واٹس ایپ میں پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت جلد فنگر پرنٹ سنسر سے ایپ ان لاک کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

یعنی اس فیچر کے بعد صارفین اپنی ڈیوائسز پر واٹس ایپ اپلیکشن فنگرپرنٹ سنسر سے اوپن کرسکیں گے جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور اسے اوپن کرکے پیغامات نہیں دیکھ سکے گا۔ یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے تو پہلے سے دستیاب ہے مگر اب بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی متعارف کرایا جارہا ہے اور اس وقت بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ فنگرپرنٹ کے بغیر واٹس ایپ اوپن نہیں ہوسکے گی مگر لاک ایپ ہونے پر کال ریسیو یا ریجیکٹ کی جاسکے گی، جبکہ نوٹیفکشن ٹرے سے میسجز پر رپلائی بھی کرسکیں گے کیونکہ فنگرپرنٹ سے تصدیق صرف ایپ اوپن کرنے کے لیے ضروری ہوگی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept