موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

کھوج نیوز ذرائع کے مطابقاٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا ہے

موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا، کھوج نیوز ذرائع کے مطابقاٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزا سے 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے، جن کا اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70، سی ڈی ڈریم اور پرائڈر کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 74 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 77 ہزار 900 سے بڑھ کر 78 ہزار 900 روپے، جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

HONDA BIKES

اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 250 ایف کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 3 بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔ اس بار کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept